اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق الاحسا اور القطیف کے علاقوں میں کئے جانے والے احتجاجی مظاہروں میں ان علاقوں کے عوام نے وسیع پیمانے پر شرکت کی اور یمن پر سعودی جارحیت کی کڑی مذمت ارتے ہوئے سعودی جارحیت فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا- مظاہرین نے تاکید کی کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں سے عرب قوموں اور خود سعودی عوام کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے- مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر جارحیت، سعودی حکمرانوں کی سیاسی بے عقلی کے مترادف ہیں- ادھر تیونس میں بھی یمن پر سعودی حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں- تیونس کے مظاہرین نے یمن پر فوجی حملوں کو امریکہ اور اسرائیل کی سازش قرار دیا ہے-
.......
/169